حیدرآباد۔24۔جنوری (اعتماد نیوز)آج اتر پردیش کے مظفر نگر فسادات کیس کے
خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT)نے دو افراد کے خلاف چارج شیٹ درج کی۔ کنوار پال
اور جوگیندر ان دوافراد کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا۔ ان دو افراد پر
8افراد کی ہلاکت اور 24 افراد زخمی ہونے کے کیس
میں ان پر چارج شیٹ کو داخل
کیا گیا۔اسکے علاوہ (SIT) نے اس کیس میں ملزمین کی حیثیت سے مزید
37افراد کی فہرست کو پولیس کے حوالہ کی۔لیکن اس معاملہ میں پولیس کی لا
پرواہی اس بات سے ظاہر ہورہی ہے کہ 110افراد پر کیس درج کرنے کے باوجود صرف
دو ہی افراد کو گرفتار کیا گیا۔